چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے معدنایت صوبہ خیبرپختونخوا عزیزاللہ گران خان نے پشاورمیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے ملاقات

نیوبس سٹینڈ کے حوالے سے بعض عوامی خدشات اورتحفظات سے تفصیلی طور پر آگاہ کردیا

جمعرات 23 مئی 2019 21:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے معدنایت صوبہ خیبرپختونخوا عزیزاللہ گران خان نے پشاورمیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان سے ملاقات کرکے ان کو نیوبس سٹینڈ کے حوالے سے بعض عوامی خدشات اورتحفظات سے تفصیلی طور پر آگاہ کردیا، ایم پی اے عزیز اللہ گران نے وزیراعلیٰ محمودخان کی توجہ ایک اہم مسئلے کی طرف مبذول کراتے ہوئے بتایاکہ مینگورہ شہر سے اڈہ کی منتقلی کاعوامی سطح پر خیرمقدم کیاجارہاہے لیکن اس کے ساتھ لوگ ان خدشات کاذکربھی کررہے ہیں ایک مافیایونین کے نام پر سرگرم عمل ہے۔

جو ہرجائز وناجائیز کام کیلئے حکومت اورانتظامیہ پر دبائو ڈالیں گے ، انہوں نے وزیراعلیٰ کے نوٹس میں لایاکہ اس مافیاکااوران کے یونین کااب کوئی کردار نہیں رہاہے۔

(جاری ہے)

ان کے کردار کو ختم کرناہوگا۔ کیونکہ اگر اس مافیاکوبے لگام چھوڑدیاگیاتوپھروہی مقاصد حاصل نہیں ہوں گے۔ جس کیلئے لوگوں سے قیمتی اراضی خریدکر اس پراڈہ تعمیرکرکے شہرسے بائی پاس اڈہ منتقل کیاگیاہے لوگوں نے بھی اس حوالے سے اراضی فروخت کرنے میں حکومت کیساتھ مکمل تعائون کیاہے انہوں نے وزیراعلیٰ کی ڈی کلاس لائسنس ، رینٹ اے کار اور دیگرمعاملات سے آگاہ کردیااورواضح کیا کہ جب جنرل بس سٹینڈ جدید تقاضوں کے مطابق تعمیرہوا ہے تو اس کے باوجود اگرانتظامیہ کسی کو ڈی کلاس لائسنس جاری کرتاہے۔

یارینٹ اے کار کی اجازت دیتاہے۔ تویہ بھی کرپشن کے زمرے میں آئیگا۔ جس کے خلاف ہم نے جہاد شروع کیاہے انہوں نے جنرل بس سٹینڈ کی فوری کھلے عام نیلامی کابھی کابھی مطالبہ کیا۔ وزیراعلیٰ محمودخان نے ایم پی اے گران خان انہیں انتہائی تسلی کیساتھ سن کر ان کے ساتھ اتفاق کیا۔ اورسیکرٹری آرٹی اے، کمشنرملاکنڈڈویژن، ڈپتی کمشنر سوات اوردیگرمتعلقہ حکام کوہدایت کی کہ سرکاری معاملات میں کسی بھی مافیاکی مداخلت کوروکاجائے۔

ڈی کلاس لائسنس کااجراء نہ کیاجائے۔ انہو نے عزیز اللہ گران کے مئوقف کی مکمل طورپر حمایت کرتے ہوئے اپنے طرف سے بھرپور تعائون کی یقین دہانی کرائی۔ جس پر گران خان نے اس توقع کیساتھ ان کاشکریہ اداکیاکہ وزیراعلیٰ محمودخان اپنے احکامات کویقینی بناکر عوام کیلئے آسانیاں پیداکریں گے۔ اس سلسلے میں عزیزاللہ گران نے بتایاکہ ان کاوزیراعلیٰ کیساتھ ہونیوالا ملاقات خوشگوار ماحول میں ہواہے۔

انہوں نے ایک بارپھر دوٹوک الفاظ میں کہا کہ جنرل بس سٹینڈ باہرکسی بھی اڈے یارینٹ اے کارکی اجازت نہیں دی جائیگی ۔ اورمافیاکواب من مانیوں سے بھی روکیں گے۔عزیز اللہ گران نے کہا کہ اب جنرل بس سٹینڈ میرے حلقہ پی کے 4میں ہے، مافیا پرواضح کردیناچاہتے ہیں کہ وہ جس طرح پرانے اڈے میں دونمبری کیاکرتے تھے ، اب وہ زمانہ گزرگیاہے۔ ان کی دونمبری اوران کا کردار ختم ہوچکاہے۔

دونمبری کیساتھ ساتھ ان کے رائج کردہ گول نمبری بھی ختم ہوگئی ہے ۔ اب کسی کے ذاتی جیب کو زیادہ منافع جانے کے بجائے حکومت کو فائدہ ہوگا۔ درمیان کاکردار ختم ہوچکاہے۔ یہ نیاپاکستان اورنیاسوات ہے ، پرانے اڈہ جو کہ پرانے پاکستان کے مطابق چلایاگیااورمخصوص لوگوں کوفائدہ پہنچایاگیاوزیراعلیٰ میرے ساتھ ان باتھوں پر اتفاق کرچکے ہیں کہ کسی بھی صورت دونمبری اورغیرقانونی کام کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔

نیوجنرل بس سٹینڈ کاکھلے عام شفاف طریقے سے نیلامی ہوگی ۔ اس میں کوئی بھی بیرونی مداخلت برداشت نہیں کی جائیگی ، عزیز اللہ گران خان نے کہا کہ تمام ٹرانسپورٹ مالکان کواس بات کاپابند بنایاگیاہے کہ وہ جنرل بس سٹینڈ کے باونڈری وال کے اندرگاڑیں کوکھڑاکریں۔ ادہ ہی سے سروس چلایاکریں۔اڈہ سے باہرکسی بھی صورت سٹینڈ اور اڈوں کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔ عزیز اللہ گران نے واضح کیاکہ چونکہ نیوبس سٹینڈ اب کمیٹی کے حدود میں ہے، اسلئے اس میں اب ٹی ایم اے کاکردارنہیں رہاہے ۔ ان کاکردار ختم ہوگیاہے۔ اب ٹی ایم وے کومینگورہ شہرکی صفائی پر توجہ دیناچاہئے۔ تاکہ شہرکے لوگوں کوبھی کچھ ریلیف مل سکے۔