Live Updates

کٹھ پتلی ، مصنوعی اور مسلط شدہ حکومت ہے، سونامی تباہی کی نشانی ہوتی ہی: مشاہد اللہ خان

ملک میں کوئی کام نہیں ہورہا ، کٹھ پتلی وزیر اعظم نے ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیاہے، آج لوگ نوازشریف کو یاد کررہے ہیں وہ ہمدرد تھا ، مہنگائی تین فیصد تھی آج دس فیصد ہے ، پیٹرول ڈیزل کی قیمت کم تھی ، رہنما مسلم لیگ (ن)

جمعرات 23 مئی 2019 21:55

کٹھ پتلی ، مصنوعی اور مسلط شدہ حکومت ہے، سونامی تباہی کی نشانی ہوتی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ یہ کٹھ پتلی ، مصنوعی اور مسلط شدہ حکومت ہے۔ہم شروع دن سے کہہ رہے تھے سونامی تباہی کی نشانی ہوتی ہے ۔حکومت نے پورے ملک میں لوگوں کو تنگ کیا ہوا ہے۔وزیراعظم سمیت سب کی کرپشن کی کہانیاں سامنے آ رہی ہیں۔ہم آئی ایم ایف کے پاس گئے تو ایف بی آر چیئرمین کی شرط نہیں تھی۔

ملک میں کوئی کام نہیں ہورہا کوئی معیشت انڈسٹری نہیں چل رہی ، کٹھ پتلی وزیر اعظم نے ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیاہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پورے ملک میں لوگوں کو تنگ کیا ہوا ہے۔لوگوں کے گھر گرانے تھے تو پہلے مہینے میں گرا دیئے لیکن اب ان کو ریلیف نہیں دے رہے۔

(جاری ہے)

ہم آئی ایم ایف کے پاس گئے تو انہوں نے اپنے بندے لگانے کا مطالبہ نہیں کیا۔ عمران خان آئی ایم ایف کے ایجنٹ کا کردار ادا کر رہا ہے۔مشاہد اللہ خان نے کہا کہ پٹرول گیس ڈیزل کی قیمت بڑھائی ہے لوگوں کی غریب دکانوں پر بلڈوزر چلاناہوتاہے تو چلا دیتے ہیں لیکن ریلیف کیلئے دو سال کا وقت دے رہے ہیں ۔ملک میں کوئی کام نہیں ہورہا کوئی معیشت انڈسٹرء نہیں چل رہی کٹھ پتلی وزیر اعظم نے ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیاہے ۔

ہم شروع دن سے کہہ رہے تھے سونامی تباہی کی نشانی ہوتی ہے۔ آج بھی لوگ نوازشریف کو یاد کررہے ہیں وہ ہمدرد تھا مہنگائی تین فیصد آج دس فیصد ہے پیٹرول ڈیزل کی قیمت کم تھی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پورے ملک میں لوگوں کو تنگ کیا ہوا ہے۔وزیراعظم سمیت سب کی کرپشن کی کہانیاں سامنے آ رہی ہیں۔ہم آئی ایم ایف کے پاس گئے تو ایف بی آر چیئرمین کی شرط نہیں تھی۔

ملک میں کوئی کام نہیں ہورہا کوئی معیشت انڈسٹری نہیں چل رہی کٹھ پتلی وزیر اعظم نے ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پیسے دے رہی ہے تو منیجر اپنا دیا ہے سارے افسران بھیجنا عمران خان اور ٹیم پر عدم اعتماد ہے۔ ملک نو مہینے میں پیچھے گیاہے۔ ہمیں کرپٹ کہتے ہیں عمران خان خود بھی کرپٹ ہے وزیر اعظم کے اکائونٹ پکڑے گئے ہیں ۔

مشاہد اللہ خان نے مزید کہا کہ یہ کٹھ پتلی حکومت ہے ، عوام کو پتہ چل گیا ہے کہ سونامی اور تبدیلی میں کیا فرق ہے۔ جمہوری طاقت سے اس حکومت کو ختم کریں گے ۔ ہم جمہور اور عوام کے ساتھ مل کر بیٹھیں گے۔ یہ ہمیں کرپٹ کہتے ہیں حالانکہ یہ سب کرپٹ اکٹھے ہوئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے قرضہ لے کر ملک پر لگایا۔ یہ قرضہ لے کر ملک پر لگا نہیں رہے۔ نواز شریف کے دور میں عوام کو تمام تر ریلیف اور سہولتیں حاصل تھیں۔ مسلمان کے مقابلے میں یہودی کی حمایت عمران خان نے لندن میں جا کر کی تھی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات