Live Updates

نریندر مودی الیکشن جیت کر پلوامہ واقعہ بھول گئے،انتخابات ختم، پلوامہ ماضی کا قصہ بن گیا

کانگرس کی جانب سے سشماسوراج کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات پر شدید تنقید

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 23 مئی 2019 20:02

نریندر مودی الیکشن جیت کر پلوامہ واقعہ بھول گئے،انتخابات ختم، پلوامہ ..
نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مئی2019) کانگرس نے شنگھائی تعاون وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں سشماسوراج کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات پر شدید تنقید کی ہے۔ کانگرس نے کہا ہے کہ انتخابات ختم ہو گئے، ووٹ لے لیے ، نریندر مودی الیکشن جیت گئے اور پلوامہ کے واقعے کو بھول گئے ہیں۔ کانگرس نے کہا کہ مودی نے انتخابات میں جیت کے بعدپلوامہ واقعہ ماضی کا قصہ بنا دیا ہے اسی لیے سشما سوراج نے پاکستانی وزیرخارجہ سے ملاقات کی ہے۔

اس حوالے سے بھارتی وزارتِ خارجہ نے بیان دیا ہے کہ دونوں وزرائے خارجہ کی باقائدہ ملاقات نہیں ہوئی بلکہ غیر رسمی ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں جانب سے خیرسگالی کے جذبات کا تبادلہ ہوا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز شنگھائی تعاون وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے بعد شاہ محمود قریشی کی بھارتی وزیرِ خارجہ سشما سوراج سے غیر رسمی ملاقات ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی نے اس حوالے سے بتایا تھا کہ بھاتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ان سے گلہ کیا ہے کہ پاکستان کبھی کبھی کڑوا بولتا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انہوں نے سشما سوراج پر واضح کیا کہ ہم تو پہلے ہی مذاکرات چاہتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزیرِ خارجہ سے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے تو اپنی پہلی تقریر میں ہی کہا تھا کہ بھارت ایک قدم بڑھائے ہم دو بڑھائیں گے،انہوں نے کہا کہ ہم آج بھی مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان تمام مسائل کا افہام و تفہیم سے حل چاہتا ہے۔ اس ملاقات کے حوالے سے کانگرس نے کہا ہے کہ انتخابات ختم ہو گئے، ووٹ لے لیے ، نریندر مودی الیکشن جیت گئے اور پلوامہ کے واقعے کو بھول گئے ہیں۔ اس حوالے سے بھارتی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ دونوں وزرائے خارجہ کی باقائدہ ملاقات نہیں ہوئی بلکہ غیر رسمی ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں جانب سے خیرسگالی کے جذبات کا تبادلہ ہوا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات