وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا

جمعرات 23 مئی 2019 22:09

وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا
لاہور۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبائی کابینہ کا اجلاس کل 24 مئی کو طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس صبح وزیراعلیٰ آفس کے کمیٹی روم میں ہوگا۔صوبائی کابینہ کے اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔صوبائی وزرائ ، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری اور متعلقہ سیکرٹریز اجلاس میں شریک ہوں گے۔