چنیوٹ، نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 26سالہ خاتون کو قتل کر دیا

جمعرات 23 مئی 2019 22:16

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 26سالہ خاتون کو قتل کر دیا تفصیلات کے مطابق تھانہ کانڈیوال کے علاقہ باہیوال میں نامعلوم افراد گھر کی دیواریں پھلانگ کر اندر داخل ہو گئے اورپسٹل کا فائر کر کے ناذیہ بی بی کو قتل کر دیا وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ کانڈیوال جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی تھانہ کانڈیوال پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔