اوکاڑہ، اپوزیشن احتجاجی تحریک شوق سے چلا ئے اسے عوام میں پذیرائی نہیں ملے گی،پیر سید صمصام علی بخاری

عوام حقائق جانتے ہیں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس فراری کیمپ بنے ہوئے ہیں اور وہاں پانچ ،چھ مفرور رہ رہے ہیں،صوبائی وزیراطلاعات و ثقافت پنجاب

جمعرات مئی 22:16

اوکاڑہ، اپوزیشن احتجاجی تحریک شوق سے چلا ئے اسے عوام میں پذیرائی نہیں ..
اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) صوبائی وزیراطلاعات و ثقافت پنجاب پیر سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ اپوزیشن احتجاجی تحریک شوق سے چلا ئے اسے عوام میں پذیرائی نہیں ملے گی عوام حقائق جانتے ہیں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس فراری کیمپ بنے ہوئے ہیں اور وہاں پانچ ،چھ مفرور رہ رہے ہیں ۔نیب کے قوانین پچھلے دور میں بنائے گئے اور اب یہ اس پر اعتراض کر رہے ہیں نیب اپنے قوانین پر عملد رآمد کرتا ہے نہ کہ کسی کی خواہش پر، اپوزیشن کے شور مچانے والوں پر منی لانڈرنگ ثابت ہو چکی ہے ۔

نواز شریف کو جیل مینوئل کے مطابق سہولیات دینے کو تیار ہیںاپوزیشن اگر حکومت کے خلاف تیاری کر رہی ہے تو وہ یہ شوق بھی پورا کر لیں لیکن سب جانتے ہیں کہ منی لانڈرنگ سے بچنے کے لئے ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے غلہ منڈی اوکاڑہ کے جنرل سیکرٹری ملک سلیم فوجی،تحریک انصاف کے رہنما ملک عدنان کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

صوبائی وزیر پیرسید صمصام علی بخاری نے این آر او کے سلسلہ میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں وزیر اعظم عمران خان کا واضع موقف ہے کہ این آر او کسی کو نہیں دیا جائے گا عدالت نے جو فیصلے کیے ہیں ان پر عملدرآمد کیا جائے گا ۔اپوزیشن کرپشن کے دفاع کی تیاری کر رہی ہے پچھلے تین سال کے بلاول اور مریم بی بی کے ایک دوسرے کے بارے میں بیانات سامنے رکھیں اور خصوصاًً مریم بی بی کے چچا شہباز شریف شعلہ بیان کے بیانات نکال کر دیکھیں کہ وہ کس طرح پیٹ پھاڑ کو سڑکوں پر گھسیٹ کر کرپشن کا پیسہ نکالنے کی بات کرتے تھے ۔

بلاول بھٹو ذرا یہ بھی بتا دیں کہ ان کا انصاف اور ہے ہمارا انصاف اور ہے اب مسلم لیگ (ن)والے عوام سے معافی تو مانگ لیں کہ وہ پیٹ پھاڑنے نہیں آئے بلکہ سجدہ ریز ہونے آئے ہیں