اوکاڑہ، حکمرانوں کی نااہلی نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے تک پہنچا دیا ہے،شیخ لیاقت علی بھولا

جمعرات 23 مئی 2019 22:18

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وائس چیئرمین بلدیہ شیخ لیاقت علی بھولا نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نااہلی نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے تک پہنچا دیا ہے تبدیلی سرکار عوام کو رلیف دینے کی بجائے مہنگائی کی چکی میں پیس رہی ہے ہو شرباء مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں عوام نئے پاکستان کی بجائے قائد اعظم کے پاکستان کو ترجیح دے رہے ہیں چند ماہ میں ہی تبدیلی سرکار کی نا اہلیو ں کا پول کھل چکا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف ہی پاکستان کو معاشی بحران سے نکال سکتے ہیں بلدیاتی انتخابات میں جعلی مینڈیٹ کی حامل حکومت کو باشعور عوام تگنی کا ناچ نچا ئیں گے کرپشن کے خاتمے کا راگ الاپنے والے خود کرپشن کی بہتی گنگا میں نہا رہے ہیں ،، علیمہ خا ن ،، کی جانب سے لوٹی گئی دولت کے انکشاف کے باوجود ،،نیب ،، یا کوئی دوسرا ادارہ ان پر ہاتھ ڈالنے سے قاصر ہے انکا کالا دھن سفید کرنے کے لئے ایمنیسٹی سکیم نکالی گئی کارکنان تیار ہو جائیں عیدالفطر کے بعد حکمرانوں کی ناقص پالسییوں ء بدولت معاشی بحران پیدا کرنے پر ،دمادم مست قلندر ،، ہوگا