سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے پا رلیما نی رہنماؤں اور اسلامی ممالک کے سفراء کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام

جمعرات 23 مئی 2019 22:30

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے پا رلیما نی رہنماؤں اور اسلامی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے جمعرات کو پا رلیما نی رہنماؤں اور اسلامی ممالک کے سفراء کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا جس میں صدر اسلا می جمہوریہ پا کستان ڈاکٹر عارف علوی کی بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلیٰ افسران نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

افطار ڈنر میں پارلیمانی رہنماؤں کے علاوہ وفاقی وزراء، اپوزیشن اور حکومت سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی اور اسلامی ممالک کے سفراء کی بڑی تعداد کی شرکت۔افطاری سے قبل ملک کی ترقی، خوشحالی، سالمیت اور عالم اسلام کے مابین اتحاد ویکجہتی کیلئے خصوصی دعامانگی گئی۔ افطار ڈنر کے دوران شرکاء کا باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ سپیکر نے افطار ڈنر میں شرکت کرنے پر صدر مملکت اور دیگر شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔