اے این ایف کی ملک بھر میں 21مختلف کارروائیاں،23ملزمان گرفتار

ملزمان سے 1 ارب روپے مالیت کی503 کلو گرام منشیات اور8گاڑیاں برآمد 4برآمد شدہ منشیات میں 102.31کلو گرام چرس،13.934 کلو گرام ہیروئن،376.6کلو گرام افیون، 4.625 کلو گرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس)اور 5.184 کلوگرام ایمفیٹا مائن(آئس) شامل ہے

جمعرات 23 مئی 2019 22:36

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف)نے 21مختلف کاروائیوں میں1 ارب روپے مالیت کی503 کلو گرام منشیات برآمد کر کی23ملزمان کوحراست میں لے لیا اور8گاڑیاںبھی قبضہ میں لے لیں برآمد شدہ منشیات میں 102.31کلو گرام چرس،13.934 کلو گرام ہیروئن،376.6کلو گرام افیون، 4.625 کلو گرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس)اور 5.184 کلوگرام ایمفیٹا مائن(آئس) شامل ہے اے این ایف راولپنڈی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرواز نمبرپی اے 272 سے جدہ جانے والے انصاف گل سکنہ ہنگوسے 1.130 کلو گرام ایمفیٹا مائن ، پروازای کی613 سے مانچسٹر (براستہ دبئی) جانے والے زاہد حسین سکنہ گجرات سی10.354 کلو گرام ہیروئن،پرواز پی ای270 کے ذریعے جدہ جانے والے محمد شاہد سکنہ صوابی سے 1.134 کلو گرام ایمفیٹا مائن ،پروازجی ایف 771 کے ذریعے مدینہ جانے والے ثاقب خان سکنہ نوشہرہ سے 2.920 کلو گرام ایمفیٹامائن،جی ٹی روڈ اسلام آباد پر واقع ترنول پھاٹک کے قریب ٹویوٹا کرولا کارمیں سوار سلیم خان سکنہ پشاورسے 3.580 کلو گرام ہیروئن،جی ٹی روڈ جہلم پر واقع ترکئی ٹول پلازہ کے قریب محمد شہزادسکنہ شیخوپورہ سے 1 کلو گرام چرس اور 1 کلو گرام افیون ،مین جی ٹی روڈ اسلام آباد پر واقع بگّا موڑ کے قریب بیڈفورڈ ٹرک میں سوارسید افضل اور عزیز الرحمن ساکنان خیبر ایجنسی سے 308.4 کلو گرام افیون اور 51.6 کلوگرام چرس برآمد کر لی،ادھراے این ایف پشاور نے پشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرپرواز نمبرپی اے 670 کے ذریعے جدہ جانے والے سید شمس الحق اور محمد اقبال ساکنان نوشہرہ سے بالترتیب 1.275 کلو گرام میتھ ایمفیٹامائن اور 1.5 کلو گرام میتھ ایمفیٹامائن ،پرواز نمبر ایس وی 797 سے جدہ جانے والے علی شیرسکنہ بونیر سے 1.850 کلو گرام میتھ ایمفیٹامائن،ایئرپورٹ پرواقع کارگو ٹرمینل سے ایک پارسل سے 560 گرام چرس،رنگ روڈ پشاور پر واقع کوہاٹ پل کے قریب سوزوکی کلٹس میں سوارعاصم رضا سکنہ کوہاٹ سی67.2 کلو گرام افیون اور 16.8 کلو گرام چرس برآمد کرلی ،جبکہ اے این ایف لاہور نے سمبریال ڈرائی پورٹ سیالکوٹ کے قریب موٹرسائیکل سوار محمد انور سکنہ سیالکوٹ سے 1.050 کلو گرام چرس، مظفر گڑھ میں واقع گودر چوک کے قریب موٹرسائیکل سوار غلام شبیر اور اختر عباس ساکنان مظفر گڑھ سے 12 کلو گرام چرس ، گودر چوک مظفر گڑھ کے قریب موٹرسائیکل سوارمحمد عنصرسے 4.8 کلو گرام چرس ، ٹھوکر نیاز بیگ انٹرچینج لاہور کے قریب ٹویوٹا کرولا کار میں سوارنیاز اللہ سکنہ خیبر ایجنسی سی1.5 کلو گرام چرس ،اشفاق چوک لاہور کے قریب واقع علی ہوٹل سے جاوید خان سکنہ خیبر ایجنسی سے 1.5 کلو گرام چرس ، سرگودھا روڈ فیصل آباد پر واقع الائیڈ موڑ کے قریب محمد توصیف سکنہ فیصل آبادسے 4 کلو گرام چرس، ملتان میں واقع العباس ویگن سٹینڈ کے قریب شہزاد مسیح نامی مقامی منشیات فروش سے 500 گرام چرس ، وہاڑی چوک ملتان کے قریب واقع فیصل موور بس ٹرمینل سے شفقت اللہ سکنہ منڈی بہائوالدین سے 5 کلو گرام چرس، رورل ہیلتھ سینٹر اڈّہ بصیرہ مظفرگڑھ کے قریب موٹرسائیکل سوار محمد حنیف اور شامیر حسین ساکنان مظفر گڑھ سے 2 کلو گرام چرس برآمد کرلی�

(جاری ہے)