Live Updates

راولپنڈی پولیس کی ضلعی امن کمیٹی کے ممبران سے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں میٹنگ

جمعرات 23 مئی 2019 22:36

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) راولپنڈی پولیس نے ضلعی امن کمیٹی کے ممبران سے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں میٹنگ کا انعقاد کیاجس میںسی پی او راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا، چیف ٹریفک افسرمحمد بن اشرف ، ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی سید علی اکبر ،ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل ،ڈویژنل ایس پیز ،ایس ڈی پی اوز، ممبران امن کمیٹی ، انجمن تاجران و دیگر نے شرکت کی ایس ایس پی آپریشنزسید علی اکبر نے شرکا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ علما کرام و دیگر امن کمیٹی ممبران کا اس ضلع میں امن قائم کرنے میں بہتر ین کردار رہا ہے اور آئندہ بھی ہم اس بات کی امید کرتے ہیں شرکا میٹنگ نے اظہار خیال کرتے ہوئے سٹی پولیس افسر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا کو ضلع راولپنڈی کی کمان سنبھالنے پر خوش آمدید کہا اور اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ21 رمضان المبارک کے جلوسوں کے موقع پر امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے اس موقع پرسی پی اونے کہا کہ میری یہاں آنے کے بعد پہلی خواہش یہی تھی کہ امن کمیٹی کے ممبران سے پہلی ملاقات ہو،امن کمیٹی میں تمام مسالک کے لوگ ہیں اور ان سب کا مقصد معاشرے میں امن قائم کرنا ہے ، اور ہم امید کرتے ہیں کہ امن کمیٹی ضلع میں امن قا ئم کرنے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرتی رہے گی ۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات