Live Updates

عمران خان کی طرح وزیراعظم بننا چاہتے ہیں؟صحافی کا سرفراز احمد سے سوال

وزیراعظم بننے کے حوالے سے سوال پر قومی ٹیم کے کپتان نے تردید نہیں کی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 23 مئی 2019 20:59

عمران خان کی طرح وزیراعظم بننا چاہتے ہیں؟صحافی کا سرفراز احمد سے سوال
لندن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مئی2019) برطانیہ میں آئی سی سی ورلڈ کپ میں شریک 10 ٹیموں کے کپتانوں نے پریس کانفرنس کی ہے ۔ پریس کانفرنس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ بھی عمران خان کی طرح پاکستان کے وزیر اعظم بننا چاہیں گے؟ سوال کے جواب میں جواب میں کپتان سرفراز احمد نے مسکراتے ہوئے کہا کہ کپتان کے طور پر ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی قیادت ان کے لیے اعزاز سے کم نہیں ہے اور ان کی خواہش ہے کہ پاکستانی ٹیم 1992ء کی تاریخ دہرائے لیکن عمران خان کی طرح مستقبل میں کیا وہ بھی وزیر اعظم بنیں گے اس کے بارے وہ ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔

ان سے سوال کیا گیا کہ ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شکست سے ٹیم کے موارل پر کوئی فرق پڑا ہے؟ اس کے جواب میں سرفراز احمد نے کہا کہ وہ ایسا نہیں سوچتے اور انہیں ٹیم سے مثبت اور بہترین کارکردگی کی توقع ہے تاہم کھیل میں ہار جیت کے عنصر کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم میں محمد عامر اوروہاب ریاض کی شمولیت کے حوالے سے سوال پر کپتان کا کہنا تھا کہ وہاب ریاض کی رفتار سے ہم فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں اور محمد عامر کی شمولیت سے یقیناً ٹیم کے بولنگ اٹیک کو تقویت ملے گی۔

اپنی کارکردگی کے حوالے سے سوال پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ان کا نمبر پانچواں ہے البتہ صورت حال کے مطابق اس میں اتار چڑھاوٴ کیا جاسکتا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ کوشش کریں گے کہپاکستان کے خلاف میچ میں زیادہ دباؤ نہ لیں ۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء کے وارم اپ میچز کا مرحلہ آج جمعرات سے شروع ہوگا اور 5 روز جاری رہنے کے بعد 28 مئی کو اختتام پذیر ہوگا اس کے بعد ورلڈ کپ 2019ء کا باضابطہ آغاز 30 مئی سے ہوگا۔

23 سے 28 مئی تک وارم اپ مرحلے میں ہر روز دو، دو میچز کھیلے جائینگے۔ وارم اپ مرحلے کا تیسرا میچ جمعہ کو پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان برسٹل میں کھیلا جائے گا اسی روز چوتھا وارم اپ میچ سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان کارڈف میں کھیلا جائیگا۔ اسی طرح 25 مئی کو بھی دو وارم اپ میچز کھیلے جائینگے، پہلا میچ میزبان انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان سائوتھمپٹن میں کھیلا جائے جبکہ اسی روز کا دوسرا وارم اپ میچ بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان لندن میں کھیلا جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات