جیکب آباد: ملک کے نامور اداکار ایوب کھوسہ کے چھوٹے بھائی نے خودکشی کرلی

جمعرات 23 مئی 2019 22:41

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) ملک کے نامور اداکار ایوب کھوسہ کے چھوٹے بھائی نے خودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے دلمراد تھانہ کی حدود قصبہ مدد پور میں ملک کے نامور اداکار ایوب کھوسہ کے چھوٹے بھائی سہیل خان کھوسہ نے خود کو کمرے میں بند کرکے خود پر ائیر گن کا فائر کرکے خودکشی کرلی ہے،واقعے کی اطلاع پر حدود کی پولیس نے پہنچ کر کمرے کا دروزہ توڑ کر لاش کو نکالا اور لاش کو سول اسپتال پہنچایا جہاں لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کردی گئی، حدود کی پولیس کے مطابق سہیل خان کھوسہ نے جائداد کے تنازعے پر خود کشی کی ہے خودکشی کے متعلق مزید تحقیقات کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :