یتیم بچوں سے اظہاریکجہتی کا بین الاقوامی دن آغوش الخدمت میں منایا گیا

جمعرات 23 مئی 2019 22:45

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) کفالت یتیم سے رفاقت رسول ؐ اور جنت کا حصول بھی گویا ایک تیر سے دو شکار یتیم بچوں سے اظہاریکجہتی کا بین الاقوامی دن آغوش الخدمت اٹک کے سبزہ زار پر منایا گیا اس سادہ مگر پروقار تقریب کے مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم تھے صدارت امیر جماعت اسلامی ضلع اٹک سردار امجد علی خان نے کی صدر الخدمت فائونڈیشن ضلع اٹک ڈاکٹر نور حسین ملک نے بھی خطاب کیا تقریب سے مولانا نعیم اللہ ، مولانا عمر وقاص اور سیف اللہ خان نیازی نے بھی خطاب کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کہ بین الاقوامی یوم یتامی کے موقع پر جس کے انعقاد کی قرارداد گزشتہ برس سینٹ آف پاکستان نے متفقہ طور پر منظور کی اور قومی اسمبلی میں بھی اس کی تائید کی گئی اس بناء پر یہ دوسرا سالانہ بین الاقوامی یوم یتامی منایا جا رہا ہے والدین بچوں کیلئے بہت بڑا احسان ہیںجس کے ماں با پ فوت ہو گئے ہوں وہ بیشمار مسائل کا شکار ہو جاتا ہے الخدمت فائونڈیشن پورے ملک میں بلا تفریق ضرورت مند ، نادار اور بے سہارا افراد کے ساتھ ساتھ یتامی سے ہرقسم کا بھرپور تعاون کر رہی ہے اور یہ سب کچھ اہل ثروت اور مخیر حضرات کے تعاون سے ہی ممکن ہے اہل خیر کو اس میں اپنا حصہ بڑھ چڑھ کر ڈالنا چاہیے قبل ازیں دفتر جماعت اسلامی ضلع اٹک میں ارکان و ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کہ جماعت اسلامی دنیا و آخرت کی کامیابی و فلاح کیلئے اپنی جد و جہد جاری رکھے ہوئے ہے رمضان نیکی کا موسم بہا رہے روزہ کے ذریعے اسلام مسلمانوں میں تقویٰ کی صفت پیدا کرتا ہے جس نے ایمان اور احتساب کے ساتھ روزے رکھے اس کیلئے مغفرت اور جنت ہے ہماری یہ کوشش ہے کہ وطن عزیز پاکستان کو اسلامی پاکستان اور خوشحال پاکستان بنائیں ۔