گڑھی خیرو:قومی عوامی تحریک گڑھی خیرو کی جانب سے 22 مئی محبت سندھ ریلی کے شہیدوں کی یاد میں ریلی نکال کر شمعیں روشن

جمعرات 23 مئی 2019 22:50

گڑھی خیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) قومی عوامی تحریک گڑھی خیرو کی جانب سے 22 مئی محبت سندھ ریلی کے شہیدوں کی یاد میں ریلی نکال کر شمعیں روشن کی گئی تفصیلات کے مطابق22 مئی 2012 میں کراچی میں قومی عوامی تحریک کے محبت سندھ ریلی میں غزالہ بتول سمیت ہونے والے شہیدوں کی یاد میں قومی عوامی تحریک گڑھی خیرو کی جانب سے ضلع جرنل سیکرٹری جبار سندھی، تعلقہ صدر گل مصطفی جمالی،اشرف پنہور،جاوید جمالی اور نور احمد جمالی کی قیادت میں ریلی نکال کر شمعیں روشن کی گئی اس موقع پے ریلی کے شرکا کے ہاتھوں میں پارٹی پرچم اور شہید غزالہ بتول کی تصویر تھی اور ریلی کے شرکا نے ایم کیو ایم سمیت الطاف حسین اور فاروق ستار مردہ آباد کے فلگ شگاف نعرے بھی لگائے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے جبار سندھی۔

(جاری ہے)

گل مصطفی جمالی اور دیگر نے کہا کے سندھ کی شہید بیٹی غزالہ بتول سمیت تمام شہید ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ہم ایم کیو ایم کے فاروق ستار اور خالد مقبول صدیقی سمیت تمام ذمہ داروں کو بتانا چاہتے ہیں کے جب تک ایک بھی سندھی زندہ ہے تب تک کوئی بھی مائی کا لعل سندھ کو تقسیم نہی کر سکتاانہوں نے مزید کہا کے ہم نے مرکزی قیادت کے احکامات پے رمضان کریم کے ماہ مبارک کی خاطر تمام پروگرام کینسل کر کے آج 22 مئی کے شہیدوں کی یاد میں مختصر ریلی نکال کر محبت سندھ ریلی میں شہید ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کیا۔