وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے پاکستان غربت کے خاتمہ کے فنڈ کی ہیڈ آف پروگرام محترمہ سیمی کمال کی ملاقات

وزیراعلی کو فنڈ کے تحت معاشی سرگرمیوں کے ذریعہ غربت کے خاتمہ کے پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کیا

جمعرات 23 مئی 2019 22:50

وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے پاکستان غربت کے خاتمہ کے فنڈ کی ہیڈ ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے پاکستان غربت کے خاتمہ کے فنڈ کی ہیڈ آف پروگرام محترمہ سیمی کمال نے جمعرات کے روز یہاں ملاقات کی،انہوں نے وزیراعلی کو فنڈ کے تحت معاشی سرگرمیوں کے ذریعہ غربت کے خاتمہ کے پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کیا جبکہ انہوں نے بلوچستان کے تناظر میں مقامی سطح پر روزگار کے مواقعوں کی فراہمی اور واٹر سیکٹر کی بہتری کے لئے مجوزہ اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا ادارہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی، زیرزمین سطح آب کی بہتری، واٹر بیسن اور سطح زمین پر بہنے والے پانی کو ذخیرہ کرنے، کاریز نظام کی فعالی کے ساتھ ساتھ زراعت، لائیو اسٹاک اور رینج لینڈ مینجمنٹ میں بلوچستان کی حکومت کے ساتھ مشترکہ اقدامات اور معاونت کی فراہمی میں دلچسپی رکھتا ہے، وزیراعلی نے غربت کے خاتمے کے فنڈ کی جانب سے سماجی ومعاشی شعبوں اور واٹر سیکٹر میں معاونت کی فراہمی کا خیرمقدم کرتے ہوئے مشترکہ اقدامات کرنے سے اتفاق کیا، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے پانی کے مسئلہ کے حل کے لئے واٹر ٹاسک فورس قائم کی ہے جس میں اس شعبہ کے ماہرین کو شامل کیا گیا ہے جبکہ معاشی وسماجی سرگرمیوں میں اضافہ کے لئے سوشل انویسٹمنٹ سیل کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے، اس موقع پر طے کیا گیا کہ غربت کے خاتمے کے فنڈ کے ذریعہ بلوچستان میں سماجی ومعاشی شعبہ کی ترقی اور عوام کو معاونت کی فراہمی کے منصوبے شروع کئے جائیں گے جن کے لئے صوبائی حکومت بھی فنڈز کی فراہمی میں شراکت داری کرے گی۔

متعلقہ عنوان :