لاہور، ہربنس پورا میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کے نتیجے میںنوجوان کے ہاتھوں کزن قتل ،ملزم موقع سے فرارہونے میں کامیاب

جمعرات 23 مئی 2019 22:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) ہربنس پورہ کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کے نتیجے میںنوجوان کے ہاتھوں کزن قتل ،ملزم موقع سے فرارہونے میں کامیاب ، پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقے سکھ نہر کے رہائشی اویس کا کزن سجاد کے ساتھ کئی روز قبل کسی بات کو لے کر تلخ کلامی کے دوران جھگڑا ہو گیا اس دوران گھر والوں نے دونوں کے درمیان بیچ بچاو کروا دیا گزشتہ روز سجاد نے اویس کو اس کے موبائل پر فون کر کے اپنے گھر بلایا جہاں ان کے درمیان دوبارہ جھگڑا ہو گیا اس دوران سجاد نے طیش میں آکر اویس پر فائرنگ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا زخمی ہو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی پولیس کے مطابق مقتول اور قاتل کے درمیان کسی خاتون کی وجہ سے جھگڑا چل رہا تھا۔