فرانس کا پاکستان کو قرضہ دینے کا اعلان

فرانس پنجاب کے بڑے شہر میں صاف پانی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے 11ارب 70کروڑ روپے قرضہ دے گا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 23 مئی 2019 21:57

فرانس کا پاکستان کو قرضہ دینے کا اعلان
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مئی2019) آئی ایم ایف اور چین کی جانب سے قرض دیے جانے کے فیصلے کے بعد اب فرانس نے بھی پاکستان کو قرض دینے کا اعلان کیا ہے۔فرانس نے فیصل آباد میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے 20سال کے لیے آسان شرائط پر قرضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ فرانس نے پاکستان کو یہ قرضہ نہایت آسان شرائط پر دینے کا اعلان کیا ہے جسے 20سال میں واپس کیا جائے گا۔

قرض کی صورت ملنے والے 11ارب70کروڑ روپے فیصل آباد میں صاف پانی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔ پاکستان کے معاشی ھالات کو بہتر کرنے کے لیے کئی ممالک سے قرض حاصل کیا گیا ہے جبکہ کئی بڑے ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری بھی کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات مکمل ہو گئے ہیں جس کے تحت آئی ایم ایف پاکستان کو 6ارب ڈالر قرض دینے کا اعلان کیا ہے، آئی ایم ایف یہ قرضہ 3سال کی مدت میں پاکستان کو دے گا۔

(جاری ہے)

نعیم الحق نے کہا کہ ہمیں تاریخ کاشدید ترین اقتصادی بحران ورثے میں ملا۔معاشی مسائل بہت جلد حل ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جتنی بڑی سرمایہ کاری آرہی ہے، وہ جلد حقائق بھی سامنے آجائیں گے، 26مئی کوچینی نائبوزیراعظم اور قطری امیر کے دورہ پاکستان سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری تیار پڑی ہے۔ پاکستان کی معیشت ایک عروج کی طرف جاری ہے۔

نعیم الحق نے کہا کہ سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین یونس ڈھاگا، اوربورڈ آف ڈائریکٹرز ہارون شریف کا استعفیٰ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ایک بندے سے جانے سے ایک ادارہ ختم نہیں ہوجاتا، حکومتوں کے درمیان چین ، سعودی عرب، قطر ، یواے ای یا ابوظہبیاور پاکستان کے درمیان بات چیت جاری ہے، معاملات مزید آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میرے الفاظ لکھ لیں 30جون تک پاکستان میں ریکارڈ سرمایہ کاری آرہی ہے۔کوشش کررہے ہیں مہنگائی پر کنٹرول کریں۔اب فرانس نے فیصل آباد میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے 11ارب 70کروڑ روپے 20سال کے لیے آسان شرائط پر قرضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔