Live Updates

بھارت میں آج پارلیمانی نظام مکمل ختم ہوگیا، ڈاکٹر شاہد مسعود

مودی اب جمہوری لبادے میں آمر ہوں گے، وہ جو چاہیں گے دنیا کے ساتھ فیصلے کریں گے، اب وزیراعظم عمران خان کا مقابلہ بھارتی صدر مودی سے ہوگا۔سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا تبصرہ

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات مئی 22:06

بھارت میں آج پارلیمانی نظام مکمل ختم ہوگیا، ڈاکٹر شاہد مسعود
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 مئی 2019ء) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ بھارت میں آج پارلیمانی نظام مکمل ختم ہوگیا، مودی اب جمہوری لبادے میں آمر ہوں گے،وہ جو چاہیں گے دنیا کے ساتھ فیصلے کریں گے، اب وزیراعظم عمران خان کا مقابلہ بھارتی صدر مودی سے ہوگا۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں آج مکمل طور پر پارلیمانی نظام ختم ہوگیا، وزیراعظم مودی اب جمہوری لبادے میں آمر ہوں گے۔

اب ان کا آئین ، قانون ، اور انسانی حقوق سب کچھ کوڑے میں ڈال دیں ، وہ جو چاہیں گے فیصلے کریں گے، اب وزیراعظم عمران خان کا مقابلہ بھارتی صدر مودی سے ہوگا۔بھارت میں مودی کا نظریہ جیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب بھارت کو مبارک ہو، اب پاکستان کی طرح بھارت کی مکمل طور پر غیرمتعلقہ پارلیمنٹ ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

یہ طاقتور لوگوں کی دنیا ہے۔صدر طیب اردوان مکمل بااختیار آدمی ، پیوٹن ، محمد بن سلیمان ، مصر کو دیکھیں، کون سا انسانی حقوق ہے؟ سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ ان ممالک میں یہ نہیں ہوتا کہ نیب نے نوٹس بھیجا تو آصف زرداری کہے کہ میں نہیں آرہا۔

لیکن ان ممالک میں ایسا نہیں ہوتا۔وہاں ایسا ہو، تووہ قیمہ بنا دیں۔ شاہد مسعود نے کہا کہ ریاستیں مضبوط فیصلے کرتی ہیں، مضبوط فیصلے کریں گے توریاست آگے چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کا مقابلہ کرنے کیلئے داعش بیٹھ گئی ہے۔ایک طرف ایران ہیں، ساتھ بھارت ہے۔ ایک طرف بحیرہ عرب ہے۔ وہاں امریکی جہاز بیٹھ گئے ہیں۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ مشکل معاشی حالات میں ہارون شریف ، یونس ڈھاگا چلے گئے۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کو معلومات دینے والی بات غلط ہے، حفیظ شیخ کے ساتھ ان کی بنتی نہیں تھی۔
آصف علی زرداری نیب کی حراست میں سے متعلق تازہ ترین معلومات