جھوٹے وعدے کرکے حکومت میں آنے والوں نے اب تک کچھ ٹھیک نہیں کیا، سید مصطفی کمال

جمعرات 23 مئی 2019 22:58

جھوٹے وعدے کرکے حکومت میں آنے والوں نے اب تک کچھ ٹھیک نہیں کیا، سید ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2019ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہاکہ جھوٹے وعدے کر کہ حکومت میں آنے والوں نے اب تک کچھ ٹھیک نہیں کیاجو ڈالر 104 میں ملتا تھا اب وہ 154 کا ہوگیا ہے جسکی وجہ سے مہنگائی بڑھ گئی ہے اور روپے کی قدر کم ہونے سے لوگوں کے کاروبار ختم ہوگئے ہیں،کاروباری حضرات صبح کو جب جاگتے ہیں تو ایک رات میں ہی کروڑوں کا نقصان ہوچکا ہوتا ہی.انہوں نے کہاکہ جو گھر پہلے دس ہزار میں چلتا تھا اب اکیس ہزار میں چل رہا ہے آمدنی میں ایک روپے کا اضافہ نہیں ہوا مہنگائی آسمان سے باتیں کرتی نظر آرہی ہے، جو قوم اپنی حالت نہیں بدلتی وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتی، ان کے حالات بد سے بدتر ہوتے جاتے ہیں لہذاظالم صرف وہ نہیں جو اپنے ہاتھوں سے ظلم کر رہا ہے بلکہ ظالم وہ بھی ہے جو تمام مظالم کے باوجود خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اگر تم ظلم کے آگے کھڑے ہونے والے نہیں بنو گے تو ظالم کو اور مضبوط کرو گے۔ ان خیالات اظہار انہوں نے پی ایس پی ڈسٹرکٹ ملیر کے تحت منعقد افطار ڈنر کے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر پی ایس پی کے وائس چیئرمین اشفاق منگی اور نیشنل کونسل کی رکن آسیہ اسحاق،کراچی آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر آصف حسنین، جوائنٹ انچارج اور ممبر نیشنل کونسل اور ڈسٹرکٹ ملیر کے انچارج آفاق جمال، دیگر ڈسٹرکٹ ممبران اور ہزاروں کی تعداد میں علاقے کر عمائدین بھی موجود تھے، مصطفٰی کمال نے ڈسٹرکٹ ملیر کے انچارج آفاق جمال سمیت ڈسٹرکٹ ملیر کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی تمام قومیتوں کو جوڑنے کی بات کررہی ہے ہم رنگ نسل کی بنیاد پر کام نہیں کرینگے ہم اللہ کی رضا کے لیے لوگوں کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں ہمارے حالات بدلنے کیلے آسمان سے فرشتے نہیں آئینگے ہم سب کو مل کر اپنے حصہ کی آواز لگانی ہوگی اور ہم سبکو ظلم کے خلاف کھڑا ہونا ہوگااور آج پی ایس پی کی وجہ سے شہر میں امن قائم ہو رہا ہے آج شہداء قبرستان لاشیں نہیں جارہی یہ ہماری کامیابی ہے انہوں نے کہاکہ مجھے ہونے پر فخر ہے اور مجھے بھی مہاجر نام پر سیاست کرنا آتی ہے لیکن میں قوم کو توڑ کر سیاست نہیں کروں گاکیونکہ نبی صل اللہ علیہ و آلہ و سلم کی امت کو توڑ کر کامیابی حاصل نہیں کی جاسکتی انہو ں نے کہا کہ ایم کیو ایم والے کس بات کا جلسہ کر رہے ہیں جلسہ تو اپوزیشن والے کرتے ہیں جو خود حکومت میں ہوں کبھی دیکھا ہے ایسے جلسہ کرتے ہوئے۔

اگر تمہارے پاس اختیار ہے تو لوگوں کو وسائل دو مگر ایسا نہیں ہے یہاں اختیار کا نہیں کردار کا مسئلہ ہے۔