قومی ٹیم کی منیجمنٹ کا شاداب خان اور محمد عامر کو ورلڈکپ کے پہلے وارم اپ میچ میں موقع دینے کا فیصلہ

عالمی کپ کے وارم اپ میچز کے سلسلے میں کل بروز جمعہ کو پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، رپورٹس کے مطابق شاداب خان اور محمد عامر پریکٹس سیشن کے دوران فٹ دکھائی دیے

muhammad ali محمد علی جمعرات 23 مئی 2019 23:35

قومی ٹیم کی منیجمنٹ کا شاداب خان اور محمد عامر کو ورلڈکپ کے پہلے وارم ..
برسٹل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2019ء) قومی ٹیم کی منیجمنٹ کا شاداب خان اور محمد عامر کو ورلڈکپ کے پہلے وارم اپ میچ میں موقع دینے کا فیصلہ، عالمی کپ کے وارم اپ میچز کے سلسلے میں کل بروز جمعہ کو پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، رپورٹس کے مطابق شاداب خان اور محمد عامر پریکٹس سیشن کے دوران فٹ دکھائی دیے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کی منیجمنٹ نے شاداب خان اور محمد عامر کو ورلڈکپ کے پہلے وارم اپ میچ میں موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

عالمی کپ کے وارم اپ میچز کے سلسلے میں کل بروز جمعہ کو پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ رپورٹس کے مطابق شاداب خان اور محمد عامر پریکٹس سیشن کے دوران فٹ دکھائی دیے۔ دونوں کھلاڑی فٹ نہ ہونے کے باعث انگلینڈ کیخلاف سیریز میں شرکت نہیں کر پائے تھے۔

(جاری ہے)

تاہم دونوں کھلاڑیوں کی فٹنس کو پہلے سے بہتر قرار دیا گیا ہے۔ اسی باعث دونوں کھلاڑیوں کو افغانستان کے خلاف وارم اپ میچ میں موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء کے وارم اپ میچز کا مرحلہ آج جمعہ سے شروع ہوگا اور 5 روز جاری رہنے کے بعد 28 مئی کو اختتام پذیر ہوگا اس کے بعد ورلڈ کپ 2019ء کا باضابطہ آغاز 30 مئی سے ہوگا۔ 24 سے 28 مئی تک وارم اپ مرحلے میں ہر روز دو، دو میچز کھیلے جائینگے۔ وارم اپ مرحلے کا آج جمعہ کو پہلا میچ پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان برسٹل میں کھیلا جائے گا اسی روز دوسرا وارم اپ میچ سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان کارڈف میں کھیلا جائیگا۔

اسی طرح 25 مئی کو بھی دو وارم اپ میچز کھیلے جائینگے، پہلا میچ میزبان انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان سائوتھمپٹن میں کھیلا جائے جبکہ اسی روز کا دوسرا وارم اپ میچ بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان لندن میں کھیلا جائے گا۔ 26 مئی کو کھیلے جانے والے پہلے وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش اور پاکستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی اور یہ میچ کارڈف میں کھیلا جائے گا۔

اسی روز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں برسٹل میں مدمقابل ہونگی۔ 27 مئی کو پہلے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا اور سری لنکا کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی جبکہ اسی روز دوسرے وارم اپ میچ میں انگلینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں پنجہ آزما ہونگی۔ وارم اپ مرحلے کے آخری روز 28 مئی کو پہلے وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش کا مقابلہ بھارت سے ہوگا جبکہ اسی روز کا دوسرا اور وارم اپ مرحلے کا آخری میچ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان برسٹل میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ وارم اپ مرحلے کے ختم ہونے کے بعد آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء کا باقائدہ آغاز 30 سے ہوگا اور ورلڈ کپ کا ابتدائی میچ 30 مئی کو میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان اوول کے مقام پر کھیلا جائے گا۔