Live Updates

وزیراعظم عمران خان عوام کو ریلیف فراہم کرنے، غریبوں کی امداد اور افراط زر کو قابو کرنے کے لیے جلد ہی نئی اسکیموں کا اعلان کریں گے، نعیم الحق

جمعرات 23 مئی 2019 23:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ ملک کے غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے، ان کی امداد اور افراط زر کو قابو کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان جلد ہی نئی اسکیموں کا اعلان کریں گے۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے عوام کو کھانے پینے کی اشیاء پر رمضان پیکج میں پہلے ہی سبسڈی دی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے جب اقتدار سنبھالا تو ملکی معیشت کا بہت برا حال تھا لیکن وزیراعظم عمران خان کی متحرک قیادت کے تحت ملکی معیشت کے استحکام کے لیے اہم اور ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی اقتصادی پالیسیوں سے معیشت مستحکم ہو گی اور غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی جس سے ملک ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی گزشتہ حکومتیں ملکی معیشت کی تباہی و بربادی کی ذمہ دار ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات