پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ کے فائنل میں دیکھ رہا ہو،شاہد آفریدی

ٹیم کا اچھا کمبینیشن بن چکا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، سابق سٹار آل راؤنڈر

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 23 مئی 2019 23:56

پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ کے فائنل میں دیکھ رہا ہو،شاہد آفریدی
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مئی2019) سابق سٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کااچھا کمبینیشن بن چکا ہے پاکستانی کھلاڑی کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ آفریدی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ پاکستان ٹیم کو سیمی فائنل میں دیکھ رہے ہیں۔ سابق سٹار آل راؤنڈر اورکپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ورلڈکپ سے پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہمیشہ بہت سے تجربات کیے ہیں اور ہمیشہ ہماری بیٹنگ میں کمزوررہی ہے مگراس بارپاکستان کی بیٹنگ میں اچھااعتماد ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ بولنگ میں ٹیم کی کمزوریاں ہیں مگر تجربہ کار بولرز کے آنے سے مثبت فرق پڑا ہے۔آفریدی نے کہا کہ انہیں محمد عامر، وہاب ریاض اور شاداب خان سے بہت سی توقعات ہیں۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی نے وڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان کو ٹورنامنٹ کاآغازاچھے انداز میں کرناچاہیے ، ورلڈ کپ کے آغاز میں میچز جیتنے سے ٹیم کا جیتنے کا اچھا موومنٹم بن جائے گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ کپتان سرفرازاحمد کو چاہیے کہ وہ ٹیم کواٹھاکر رکھیں جیسے وہ ماضی میں بھی کرتے رہے ہیں، آفریدی نے امید ظاہر کی کہ موجودہ ٹیم فائنل میں پہنچنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے ساتھ دو سال کا معاہدہ کرلیاہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے ساتھ معاہدہ کارپوریٹ سوشل ذمہ داری کا حصہ ہے، اس سے پہلے بورڈ نے برٹش ایشین ٹرسٹ کے ساتھ معاہدہ کیا تھا۔

معاہدے پردستخط پاکستان کرکٹ بورڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر وسیم خان اورشاہد آفریدی نے کئے۔شاہدآفریدی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ انہیں خوشی ہے کہ پی سی بی نے ان کی فاؤنڈیشن کو ترجیح دی جبکہ ایم ڈی پی سی بی وسیم خان نے کہا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ پاکستان کے اس معاہدے کے تحت پاکستان کے مستحق شہریوں کی بہتری کیلئے کام کیا جائے گا اور شہریوں کے لئے یہ کامشاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی شراکت سے کیا جائے گا۔