اسرائیلی فوجی عدالت کی جانب سے رام اللہ کے اسیران کے خلاف انتظامی حراست کے 24 احکامات جاری

جمعہ 24 مئی 2019 10:15

رام اللہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) اسرائیلی فوجی عدالت نے صرف رام اللہ میں فلسطینی قیدیوں کے خلاف انتظامی حراست کے 24 احکامات جاری کیے ہیں۔اسیران میڈیا آفس نے کہا کہ اسرائیل نے رام اللہ کے فلسطینیوں کی انتظامی حراست کے 7 نئے احکامات جاری کیے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسی ماہ کے دوران 6 قیدیوں کو مسلسل چوتھی مرتبہ جبکہ 5 کو تیسری مرتبہ اور 6 کو دوسری مرتبہ اپنی مدت حراست میں توسیع کے احکامات موصول ہوے ہیں۔

(جاری ہے)

اسیران میڈیا آفس نے بتایا کہ رام اللہ انتظامی حراست میں مغربی کنارے کا سب سے زیادہ متاثر ہونے والا شخص ہے جہاں 2019 ء کے آغاز سے انتظامی حراست کے احکامات کی تعداد 116 سے بڑھ گئی ہے۔انتظامی حراست ٹرائل یا مقدمے کی سماعت پر مبنی ہوتی ہے لیکن "خفیہ فائلوں اور ثبوتوں" تک نا تو اسیران کو اور نا ہی انکے وکلاء کو رسائی حاصل ہوتی ہے۔اسرائیلی فوجی عدالتوں اور قانون کے مطابق ایک قیدی کو ابتدائی طور پر انتظامی حراست میں 6 ماہ کے لیے رکھا جا سکتا ہے اور اسے لامحدود تعداد تک بڑھایا جا سکتا ہے۔اسرائیلی جیلوں میں 57000 فلسطینی قید ہیں جب میں 48 خواتین ، 230 بچے ، 500 انتظامی قیدی شامل ہیں اور 700 اسیران کو صحت کے مسائل کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :