امریکی گورنر ز کی وائٹ ہائوس کی تجارتی پالیسی پر تنقید

جمعہ 24 مئی 2019 10:15

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) چین امریکا گورنرز فورم امریکی ریاست کینٹکی کے شہر لیکنٹن میں منعقد ہوا۔ فورم میں شریک کینٹکی اور واشنگٹن ریاستوں کے عہدے داروں نے فورم کے دوران میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی حکومت کی تجارتی پالیسی پرتنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکاکی موجودہ تجارتی پالیسی سے پیدا ہوانے والی غیر یقینی سے امریکی معیشت کو نقصان پہنچے گا۔

انہوں نے دوسری ریاستوں سے چین کے ساتھ مزید تعاون کا مطالبہ کیا۔ریاست کینٹکی کے گورنر ماٹ بیون نے کہا کہ پالیسی کی غیر یقینی سے امریکی کاروباری اداروں کی سرمایہ کاری مصیبت میں پھنس گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر یقینی کی وجہ سے کاروباری ادارے سرمایہ کاری کے مواقع کھو گئے کیونکہ انہیں نہیں معلوم کہ کہاں سرمایہ کای کی جائے اور جب پیسے صرف جیب میں رہتے ہیں تو اس کا نقصان ہوتاہے۔

(جاری ہے)

جبکہ ریاست واشنگٹن کے ڈپٹی گورنر سائرس حبیب کا کہنا تھا کہ ریاست واشنگٹن چین کے لئے برآمدات کے لحاظ سے ایک بڑی ریاست ہے اس لئے ہمارے بہت زیادہ کاروباری ادارے نقصان اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متعدد لوگوں کا کہنا ہے کہ امریکی معیشت چین سے الگ رہ سکتی ہے لیکن یہ غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط چین امریکا کے لئے جبکہ ایک طاقتور امریکہ چین کے لئے فائدہ مند ہے۔ انہون نے مزید کہا کہ ان کے اس فورم میں شرکت کا ایک مقصد فورم میں شریک دوسری 18 ریاستوں کے نمائندوں کے ساتھ واشنگٹن کے چین کے ساتھ تعاون کے کامیاب تجربات کو شیئر کرنا ہے۔