وہ وقت دور نہیں جب معیشت مستحکم اور قوم خوشحال ہو گی،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

جمعہ 24 مئی 2019 10:20

وہ وقت دور نہیں جب معیشت مستحکم اور قوم خوشحال ہو گی،ڈاکٹر فردوس عاشق ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب معیشت مستحکم اور قوم خوشحال ہو گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ایک دہائی بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 2135 پوائنٹس کا اضافہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ وقت دور نہیں جب ملکی معیشت مستحکم اور قوم خوشحال ہو گی۔گزشتہ دو دن میں حصص کے کاروبار میں یہ سب سے زیادہ اضافہ ہے۔