پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی کی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 8 منصوبوں کی تکمیل، 2188 اپارٹمنٹس تعمیر

جمعہ 24 مئی 2019 10:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) وزرات ہائوسنگ اور ورکس کے ذیلی ادارے پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 8 منصوبوں کو مکمل کرکے 2188 اپارٹمنٹس تعمیر کیے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق سیکٹر جی7/2 میںبی ٹائپ کے 208 اپارٹمنٹس، سیکٹر جی 8/4میں بی ٹائپ کے 152اپارٹمنٹس،سیکٹر جی 11/4میں بی ٹائپ کے 152اپارٹمنٹس، سیکٹر جی 11/4میں ڈی ٹائپ کے 272 اپارٹمنٹس، سیکٹر جی 13/3میںسی ٹائپ کے 208 اپارٹمنٹس، سیکٹر آئی11/4 میں سی ٹائپ کے 252 اپارٹمنٹس جبکہ سیکٹر آئی 11/4میں ڈی ٹائپ کے 408 اپارٹمنٹس تعمیر کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :