برطانیہ میں مانگا کی بڑی نمائش کا انعقاد

جمعہ 24 مئی 2019 10:50

لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) لندن کے برٹش میوزیم میں مانگا (لکڑی کے ٹھپوں پر ابھارے نقوش)کی ایک بڑی نمائش کا آغاز کیا گیا جسے جاپان سے باہر اس نوعیت کی یہ سب سے بڑی نمائش کہا جارہا ہے۔ لندن میں میڈیا کے نمائندوں کے سامنے نمائش میں جاپان بھر کے مختلف عمروں کے 50 آرٹسٹوں کے 70 مانگا شاہکار رکھے گئے۔

(جاری ہے)

اس نمائش میں جاپانی مانگا کی بصری آرٹ کی بیانیہ صورت کو پیش کیا گیا۔

اس آرٹ کا آغاز صدیوں پہلے استعمال ہونے والے تصویروں کے سکرولز اور اٴْکی یوئے وڈ بلاکس یعنی لکڑی کے ٹھپوں پر ابھارے نقوش سے ارتقا پا کر ہوا تھا۔ان سے واضح ہوتا ہے کہ مانگا نے کیسے جاپان کی آئینٴْو نسلی اقلیت کے مقامی رہائشیوں کے تمدن اور صنفی تنوع سمیت مختلف موضوعات کو اپنے آپ میں سمویا ہے۔

متعلقہ عنوان :