ہولو کاسٹ متاثرین کا جاپانی سفارت کار کو خراج تحسین

جمعہ 24 مئی 2019 10:50

ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) جاپانی سفارت کار چی اٴْونے سٴْوگی ہارا کے بیٹے نے اٴْن متاثرین سے ملاقات کی ہے جن کو اٴْن کے بچوں سمیت اٴْن کے والد نے بچایا تھا۔ سٴْوگی ہارا نے دوسری جنگ عظیم کے دوران ہزاروں یہودیوں کو جرمن نازیوں کی ایذا رسانی سے بھاگنے میں مدد فراہم کی تھی۔

(جاری ہے)

سٴْوگی ہارا جنگ کے دوران لیتھوانیا میں قائم جاپانی قونصل خانے میں کام کرتے تھے۔ اٴْن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اٴْنہوں نے جاپانی احکامات کے برعکس تقریباً 6000 یہودیوں کو ٹرانزٹ ویزے جاری کر کے اٴْن کی جان بچائی تھی۔آنجہانی سفارت کار کے چوتھے بیٹے نوبٴْوکی سٴْوگی ہارا نے کہا ہے کہ اٴْن کے والد چاہتے تھے کہ زندگیاں بچانے کے لئے اٴْن سے جو کچھ ہو سکے وہ کریں۔

متعلقہ عنوان :