خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع کے عارضی اور بے گھر افرد میں 73 ہزار 400 متاثرہ مکانات کے معاوضہ جات کی مد میں 18 ارب 44 کروڑ 47 لاکھ روپے اب تک تقسیم کئے جا چکے ہیں

جمعہ 24 مئی 2019 11:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) وفاقی حکومت کی جانب سے خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع کے عارضی اور بے گھر افرد میں 73 ہزار 400 متاثرہ مکانات کے معاوضہ جات کی مد میں 18 ارب 44 کروڑ 47 لاکھ روپے اب تک تقسیم کئے جا چکے ہیں، مکمل طور پر تباہ ہونے والے گھر کا معاوضہ 4 لاکھ جبکہ جزوی طور پر متاثر ہونے والے ماکانت کا ایک لاکھ 60 ہزار روپے معاوضہ ادا کیا جا رہا ہے۔

صوبہ خیبر پختونخوا کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے کوارڈینیٹر حماد خان نے جمعہ کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع کے عارضی طور پر بے گھر افراد میں آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے مکانات کے معاوضہ جات کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

اب تک 51 ہزار 397 مکمل طور پر تباہ ہونے والے گھروں اور 22 ہزار 3 جزوی طور پر متاثر ہونے والے مکانات کے معاوضہ جات کی ادائیگی کی مد میں 18 ارب 44 کروڑ 47 لاکھ روپے اب تک تقسیم کئے جا چکے ہیں جو مجموعی طور پر 73 ہزار 400 مکانات کے معاوضہ جات کی ادائیگی کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع کے عارضی طور پر بے گھر افرد کو مکانات کے معاوضہ جات کی ادائیگی حکومت پاکستان اپنے وسائل سے ادا کررہی ہے، یہ کسی بیرونی فنڈنگ کا حصہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے ایک لاکھ 5 ہزار گھروں کا سروے کیا جاچکا ہے جن میں سے 73 ہزار گھروں کی ادائیگی کر دی گئی ہے جبکہ 32 ہزار دیگر مکانات کے معاوضہ آئندہ ماہ مرحلہ وار ادا کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مکمل طور پر تباہ ہونے والے گھر کا معاوضہ 4 لاکھ روپے جبکہ جزوی طور پر متاثر ہونے والے مکانات کے معاوضہ ایک لاکھ 60 ہزار روپے ادا کیاجارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :