وفاقی حکومت کا اولین مشن نوجوان نسل کو بہترین مستقبل سے ہمکنار کرنا ہے، پلاننگ کمیشن

جمعہ 24 مئی 2019 11:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) پاکستان وژن 2025ء کے تحت نوجوان نسل کو تعلیمی انقلاب کے ذریعے بہترین مستقبل سے ہمکنار کرنا وفاقی حکومت کا اولین مشن ہے، موجودہ حکومت مقامی سطح پر اعلیٰ تعلیمی اداروں کا ایک نیٹ ورک قائم کرتے ہوئے عوامی سہولتوں میں اضافہ کی راہ پر گامزن ہے، وژن 2025ء میں تعلیمی ترقی کو اولین حیثیت دی گئی ہے اورپاکستان کے تمام اضلاع کی سطح پر سب کیمپس کا قیام علاقائی ترقی کی راہ پر ایک اہم قدم ثابت ہو گا، ملک بھر میں تعلیم کے شعبے کو بہتربنانے کے لئے آئندہ مالی سال کے پی ایس ڈی پی کے تحت ہائر ایجوکیشن کمیشن کیلئے خطیر رقم تجویز کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے حکام کے مطابقکسی بھی ملک کی ترقی میں خواندگی بہت اہمیت کا حامل ہے لیکن تعلیم کے بغیر ترقی ناممکن ہے ،وژن 2025 کے تحت تعلیم کے شعبے کے لئے حکومت نے خصوصی اقدامات کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :