فلم’ ’چھلاوا‘‘ فلم عید الفطر پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی

اظفر رحمان بین الاقوامی ہدایت کاروں کے ساتھ کام کرنے کے خواہش مند

جمعہ 24 مئی 2019 12:26

فلم’ ’چھلاوا‘‘ فلم عید الفطر پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2019ء) معروف اداکار اظفر رحمان نے پاکستان کے بعد اب بین الاقوامی ہدایت کاروں اور دیگر زبانوں میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکار نے کہا کہ میں مستقبل میں دیگر ممالک کے ہدایت کاروں کے ساتھ اور مختلف زبانوں میں کام کرنا پسند کروں گا کیوں کہ میں سمجھتا ہوں کہ اس طرح کے کام کسی بھی اداکار کے لیے چیلنج سے کم نہیں ہوتے، اداکار کو آگے بڑھ کر پرفارمنس ایسی دینی چاہیے کہ شائقین اداکار کا دوسرا رخ بھی دیکھ سکیں۔

اظفر رحمان نے یہ بھی کہا کہ مجھے یہ لگتا ہے کہ میں پاکستان کے لیے کافی کام اور کئی کردار ادا کر چکا ہوں میں یہ محسوس کرتا ہوں کہ پاکستانی شائقین یہ چاہتے ہیں کہ میں اپنے پرانے کرداروں سے باہر نکل کر فن کے نئے گوشے دکھا سکوں۔

(جاری ہے)

اداکار نے یہ بھی کہا کہ موجودہ دور اب ڈیجیٹل میڈیا کی شکل اختیار کر چکا ہے، اب ہر کوئی کسی کا بھی کام باآسانی دیکھ سکتا ہے یہی وجہ ہے کہ مجھے کینیڈا اور برطانیہ کے ہدایت کاروں کی جانب سے بھی کام کی بہت بار پیشکش ہوئی ہے۔واضح رہے کہ اظفر رحمان ان دونوں مہوش حیات کے ہمراہ برطانیہ میں اپنی آنے والی فلم’ ’چھلاوا‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، یہ فلم عید الفطر پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔