عادل قتل کیس میں دونوں ملزمان عدم ثبوت کی بناء پر بری

جمعہ 24 مئی 2019 12:26

عادل قتل کیس میں دونوں ملزمان عدم ثبوت کی بناء پر بری
مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اشفاق تاج کی عدالت نے عباس بانڈہ کے مشہور عادل قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے دونوں ملزمان کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک سال قبل تھانہ اوگی کے گائوں عباس بانڈہ میں رات کے وقت نوجوان عادل کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا جس کی ایف آئی آر چوہدری صدیق اور دیگر کے خلاف درج ہوئی۔ قتل کے اس واقعہ پر اوگی شہر میں شدید ہنگامے اور احتجاج سمیت تھانہ پر پتھرائو بھی ہوا تھا۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ایک سال تک کیس عدالت میں زیر سماعت رہا۔ عدالت نے گذشتہ روز وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدم ثبوت کی بناء پر دونوں ملزمان کو بری کر دیا۔