ڈپٹی کمشنر سے شہری اتحاد ایبٹ آباد کے نمائندہ وفد کی ملاقات

جمعہ 24 مئی 2019 12:37

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سے شہری اتحاد ایبٹ آباد کے نمائندہ وفد نے ملاقات کر کے ایبٹ آباد شہر سے متعلق مسائل پر گفتگو کی۔ وفد کی قیادت شہری اتحاد ایبٹ آباد کے صدر معین قریشی ایڈووکیٹ نے کی۔ بات چیت کے دوران مرکزی عیدگاہ ایبٹ آباد کی تعمیر میں سست روی اور گذشتہ چار سال سے نماز عید کی ادائیگی نہ ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

(جاری ہے)

شہر کیلئے قبرستان کی جگہ سمیت صفائی کے بارے میں اراکین نے کہا کہ نالے بند ہونے کی وجہ سے پانی کی نکاسی متاثر ہو رہی ہے، انہیں صاف کروایا جائے، ٹریفک کی رش کے باعث سربن چوک، فوارہ چوک اور اڈہ گامی سے لوگوں خصوصاً خواتین اور بچوں کا گذرنا محال ہے اور حادثہ کا خطرہ رہتا ہے اس لئے ہر تین مقامات پر اوور ہیڈ برج بنائے جائیں تاکہ شہریوں کو سڑک کراس کرنے میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔