منیب بٹ نے شوبز میں آنے کی وجہ ’’پیسہ‘‘ قرار دے دیا

جمعہ 24 مئی 2019 12:37

منیب بٹ نے شوبز میں آنے کی وجہ ’’پیسہ‘‘ قرار دے دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) پاکستانی اداکارہ منیب بٹ نے کہا ہے کہ انہوں نے کیریئر کے آغاز میں بہت محنت کی تاہم بہت کم عرصے میں اچھے کرداروں کی بدولت مقبولیت حاصل ہونا ان کے لئے خوش قسمتی کا باعث ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق منیب بٹ نے نجی ٹی وی کی رمضان افطار ٹرانسمیشن میں شرکت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچپن میں فورسز کے متعلق ڈرامے دیکھ کر میں بھی پولیس فورس میں جانا چاہتا تھا لیکن یونیورسٹی میں ایک ٹی وی اشتہار کے معاوضے کی ادائیگی ملنے کے بعد میرا رجحان شوبز کی طرف ہو گیا کیونکہ اس دور میں مجھے صرف 500جیب خرچ ملتا تھا لہذا میں نے سوچا کہ یہی کام کرتے ہیں تاکہ کچھ پیسے ملیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار عمرے کی سعادت حاصل کرنا اور وہ بھی رمضان میں ا پنے ان جذبات کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا اور عمرے کے بعد ایمن میں بہت تبدیلی آئی ہے پہلے وہ تھوڑی سخت مزاج تھی لیکن اب وہ نرم مزاج ہو گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :