Live Updates

مودی پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے لیے آ گے بڑھیں، برجیس طاھر

جمعہ 24 مئی 2019 13:00

مودی پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے لیے آ گے بڑھیں، برجیس طاھر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رکن قومی اسمبلی برجیس طاھر نے کہا ہے کہ مودی پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے لیے آ گے بڑھیں، فواد چوہدری کی قمری کلینڈر کے حوالے سے کوشش مثبت ہیں۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر بھارت کی نیت صاف ہو تو بہت سے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

دونوں ملکوں کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ مقبوضہ کشمیر کا ہے جو حل طلب ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے نریندر مودی کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے اب مودی انتخابات میں کامیابی کے بعد پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے لیے آ گے بڑھیں تاکہ خطے کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی قمری کلینڈر کی تجویز درست ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات