فلم ’’کیک‘‘ کو بھارت میں بھی سراہا جانے لگا

جمعہ 24 مئی 2019 13:07

فلم ’’کیک‘‘ کو بھارت میں بھی سراہا جانے لگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) لالی وڈ فلم ’’کیک‘‘ کو بھارت میں بھی سراہا جانے لگا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈ فلم ’’کیک‘‘ کو بھارت میں بھی خوب پذیرائی حاصل ہوئی اس سلسلے میں بھارتی اداکارہ کبری سیتھ کا کہنا تھا کہ اس فلم کو دیکھ کر ان کی آنکھیں نم کوگئیں ،فلم کا ہر کردار اور کاسٹ انتہائی جاندار تھی اور فلم کا موضوع بہت منفرد تھا۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ اداکارہ آمنہ بلاشبہ باکمال صلاحٰیتوں کی مالک ہیں ۔ یادرہے فلم ’’کیک‘‘ کو نیٹ فلیکس پر نشر کیا گیا تھا ،فلم کی کاسٹ میں اداکارہ صنم سعید، آمنہ شیخ اور اداکار عدنان ملک شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :