Live Updates

وزیراعظم عمران خان نے پہل کر دی اب مودی کو چاہیے کے وہ آ گے بڑھیں، راجہ ریاض

جمعہ 24 مئی 2019 13:07

وزیراعظم عمران خان نے پہل کر دی اب مودی کو چاہیے کے وہ آ گے بڑھیں، راجہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دے کر پہل کر دی اب مودی کو چاہیے کے وہ دونوں اطراف کی عوام کے مفاد آ گے بڑھے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھارت کے عام انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے اب مودی کو اپنا رویہ تبدیل کرنا ہو گا۔

بھارت کی عوام نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر اعتماد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کسی مسئلہ کا حل نہیں دونوں ملکوں کے عوام کے مفاد میں دوستی کا ہاتھ پکڑ کر ساتھ چلنے کی ضرورت ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات