مشرق وسطیٰ میں مزید امریکی فوج بھیجی جاسکتی ہے ،امریکا

جمعہ 24 مئی 2019 13:11

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) امریکا نے کہا ہے ایران کے ساتھ تنازعہ کے باعث خطہ کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر وہ اپنے فوجیوں کے تحفظ کے لئے مشرق وسطیٰ میںمزید فوج بھیجنے کا جائزہ لے رہا ہے ۔

(جاری ہے)

امریکا کے قائم مقام وزیر دفاع پیٹرک شناہن نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں مزید امریکی فوج بھیجی جاسکتی ہے اس ماہ کے اوائل میں صدر ٹرمپ نے کہا تھاکہ خلیجی علاقہ میں ایک طیارہ بردار جہاز ، بی 52 بمبار طیارے اور میزائل دفاعی سسٹم بھیجا جائے گا۔ دریں اثناء کانگریس کے متعدد اراکین نے مشرق وسطیٰ کے لئے مزید امریکی فوج بھیجنے کے اعلان کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ محاز آرائی سے صورتحال خطرناک ہو سکتی ہے ۔