قلعہ کہنہ قاسم باغ سے ملحقہ سائیکل سٹینڈ پر شجرکاری کی تیاریوں کا آغاز

جمعہ 24 مئی 2019 13:22

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) ڈائریکٹرجنرل پا رکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان محمد زاہد اکرام کی ہدایت پر قلعہ کہنہ قاسم باغ سے ملحقہ سائیکل سٹینڈ پر شجرکاری کی تیاریوں کا آغاز کردیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ قلعہ کہنہ قاسم باغ کے داخلی راستے کے دونوں اطراف میں لگے کھجور کے درختوں پر لائیٹس لگادی گئی ہیںجو خوبصورت نظارہ پیش کر رہی ہیں ۔

دا خلی راستے پر واقع المظفر مسجد سے ملحقہ پلا ٹس پر صفا ئی اور گھا س کی کٹا ئی شروع کر دی گئی ہے۔جس کے بعد خوبصورت پودوں اور سایہ دار درختوں کی شجرکاری کی جائے گی اس کے ساتھ ساتھ گرین بیلٹس پر پودوں کی آبیاری کے لیے بھی ڈیوٹیاں تفویض کر دی گئی ہیں۔پی ایچ اے کا عملہ مختلف اوقات میں پودوں کی آبیاری میں مصروف عمل ہے۔

متعلقہ عنوان :