صحت انصاف کارڈز کے ذریعے ایک کروڑ خاندانوں کو صحت کی مفت سہولیات فراہم کی جائیں گی

جمعہ 24 مئی 2019 14:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) اسلام آباد ۔ ملک بھر میں صحت انصاف کارڈز کے ذریعے ایک کروڑ خاندانوں کو صحت کی مفت سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ مریض کو داخلہ کی صورت میں سالانہ 7 لاکھ 20 ہزار روپے علاج معالجہ کے لئے صحت انصاف کارڈ کے ذریعے ادا کئے جائیں گے۔ وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق صحت انصاف کارڈ کے ذریعے یومیہ 300 روپے تک کی آمدن والے خاندانوں کو علاج معالجہ کی مفت سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ملک بھر میں صحت انصاف کارڈ کے ذریعے ایک کروڑ خاندانوں کو علاج معالجہ کی مفت سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ان ایک کروڑ خاندانوں میں تھرپارکر اور قبائلی علاقہ جات کے عوام بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق صحت انصاف کارڈ کے ذریعے ڈائیلائسز، دل کے امراض، ذیابیطس، دماغی امراض، حادثہ اور جلنے کے کیسز، کینسر، نارمل ڈلیوری، سی سیکشن، حمل سے متعلقہ امراض جبکہ پیدائش کے بعد ماں اور بچے کا چیک اپ بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق علاج معالجہ کے لئے کسی بھی ہسپتال میں جو پینل پر ہو، سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :