Live Updates

معروف صحافی نے چئیرمین نیب کے استعفیٰ کے حوالے سے اہم خبر دے دی

بہت سارے لوگوں کو سزائیں ہو گی لیکن چئیرمین نیب اپنی جگہ موجود رہیں گے،یہ مضبوط اعصاب کے مالک ہیں جنہیں صدر بننے کی بھی پیشکش کی گئی تھی تاہم وہ جھکے نہیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 24 مئی 2019 14:12

معروف صحافی نے چئیرمین نیب کے استعفیٰ کے حوالے سے اہم خبر دے دی
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مئی2019) معروف صحافی ذوالفقار راحت نے چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے استعفیٰ کے حوالے سے اہم خبر دے دی۔دورانِ پروگرام گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار راحت کا کہنا تھا کہ بہت سارے لوگ جیلوں میں جائیں گے اور بہت سارے لوگ اسعفے بھی دیں گے تاہم چئیرمین نیب اپنی جگہ پر موجود رہیں گے کیونکہ چئیرمین نیب کے اعصاب بہت مضبوط ہیں جس کو یہ نہیں جانتے۔

چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو کئی بار بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی،ان کو ڈرایا اور دھمکایا بھی گیا یہاں تک کہ انہیں صدرِ پاکستان بننے کی پیشکش بھی گئی۔اور یہ چئیرمین نیب وہی ہیں جنہیں دونوں جماعتوں نے منتخب کیا تھا۔تمام کیسز پاکستان پیپلز پارٹی کے دور کے بنے ہوئے ہیں جب کہ گالیاں تحریک انصاف کو مل رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اگر بات چئیرمین کے انتخاب کی کریں تو پھر انہوں نے تو آرمی چیف کا انتخاب بھی سوچ سمجھ کر کیا تھا تاہم آرمی چیف کی سلیکشن انہیں سوٹ نہیں کی۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ لوگ چاہتے ہیں کہ ہر ادارے میں ان لوگوں کے گلو بٹ بیٹھے ہوں۔اور ہر ادارے میں ان کو سیلیوٹ مارنے والے بیٹھے ہونے چاہئیے۔لیکن کچھ اداروں کا اپنا معیار ہوتا ہے جنہوں نے ملک کی خدمت بھی کرنی ہوتی ہے۔پاکستان آرمی میں کوئی توقع کرے کہ وہاں کوئی سپاہی بھی میرٹ سے ہٹ کر ہے تو ایسا ممکن نہیں۔ان کے پاکستان آرمی کو پنجاب پولیس میں بدلنے کے عزائم ناکام رہے ہیں۔لیکن یہ ہو نہیں سکتا کیونکہ اس ملک کے اندر ایک ہی تو ادارہ ہے،اگر یہ ادارہ نہ ہوتا تو انہوں نے تو پاکستان کو پلاٹ بنا کر بیچ دینا تھا۔اس لیے ۔چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال ان لوگوں کا احتساب کر رہے ہیں اور میرے خیال سے اب انہیں ایک قدم آگے بڑھنا چاہئیے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات