650سے زائد فلموں میں ادا کاری کے جوہر دکھانے والے لالی ووڈ کے نامور مزاحیہ اداکار ، صدا کار ، فلم ڈائریکٹر سعید خان عرف رنگیلا کی برسی کا انعقاد

جمعہ 24 مئی 2019 14:59

650سے زائد فلموں میں ادا کاری کے جوہر دکھانے والے لالی ووڈ کے نامور مزاحیہ ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) لالی ووڈ کے نامور مزاحیہ اداکار ، صدا کار ، فلم ڈائریکٹر سعید خان عرف رنگیلا کی14ویں برسی جمعہ کو منائی گئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مختلف نگار خانوں میں خصوصی تعزیتی تقریبات کے علاوہ رنگیلا کے پرستار وں نے انفرادی طور پر بھی تمام شہروں میں برسی کی تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیاجن میں سعید خان عرف رنگیلا کی فلم انڈسٹری کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کی فنی خدمات کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی گئی ۔ یاد رہے کہ رنگیلا 24مئی 2005ء کو 68برس کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے ۔

متعلقہ عنوان :