چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی وفاقی وزیر علی محمد مہر کے انتقال پر اظہار تعزیت کیلئے خان گڑھ میں مرحوم کے گھر آمد

جمعہ 24 مئی 2019 15:26

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی وفاقی وزیر علی محمد مہر کے انتقال پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی وفاقی وزیر علی محمد مہر کے انتقال پر اظہار تعزیت کیلئے خان گڑھ میں مرحوم کے گھر گئے۔

(جاری ہے)

سوگوار خاندان سے اظہار افسوس کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا کرے۔ چیئرمین سینیٹ کچھ دیر مرحوم کے اہلخانہ کے ہمراہ رہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مرحوم علی محمد مہر ایک مدبر سیاستدان اور سماجی رہنما تھے۔ مرحوم کی سیاسی اور جمہوری خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وفاقی وزیر انسداد و منشیات علی محمد خان مہر گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے۔