سعودی ولی عہد کی سوڈانی عبوری کونسل کے نائب سربراہ سے ملاقات

جمعہ 24 مئی 2019 15:26

سعودی ولی عہد کی سوڈانی عبوری کونسل کے نائب سربراہ سے ملاقات
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جدہ میں سوڈانی عبوری کونسل کے نائب سربراہ جنرل محمد حمدان سے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان خصوصی تعلقات پر بات چیت ہوئی اور علاقائی سطح پر حالات و واقعات کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر مملکت ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان، وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل بن احمد الجبیر اور سوڈان کی جانب سے عسکری کونسل کے سرکاری ترجمان جنرل شمس الدین کباشی بھی موجود تھے۔

اس سے قبل جنرل حمدان کے جدہ کے کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ پہنچنے پر مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل نے ان کا استقبال کیا۔سعودی عرب پہنچنے سے قبل جنرل حمدان نے زور دے کر کہا کہ عسکری کونسل سوڈان میں اقتدار کی پٴْر امن منتقلی کو یقینی بنانے کی خواہش مند ہے۔واضح رہے کہ سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے وسط میں فوج کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے ہزاروں افراد نے دھرنا دے رکھا ہے۔ ان کا فوج سے مطالبہ ہے کہ اقتدار شہریوں کے حوالے کیا جائے۔