Live Updates

وزیراعظم عمران خان جسے وزیراعلیٰ پنجاب لگانا چاہتے تھے اسے لگا نہیں سکے

عمران خان کس وجہ سے اپنی مرضی کا وزیر اعلیٰ نہ لگا سکے؟ عثمان بزدار 5 سال پورے کریں گے؟۔ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے اہم دعویٰ کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 24 مئی 2019 14:52

وزیراعظم عمران خان جسے وزیراعلیٰ پنجاب لگانا چاہتے تھے اسے لگا نہیں ..
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جس کو وزیر اعلیٰ بنانا چاہتے تھے نہیں بنا سکے۔جہانگیر ترین کا دورانِ انٹرویو وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے انتخاب پر رائے دیتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان اس آدمی کو وزیر اعلیٰ نہیں بنا سکے جس کو وہ بنان چاہتے تھے کیونکہ وہ اس وقت موجود نہیں تھے۔

جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ بنایا۔عثمان بزدار بہت ایماندار اور محنتی آدمی تھے اور یہ خوبیاں عمران خان کے نزدیک اہم تھیں۔اب عثمان بزدار کو تجربہ ہوتا جا رہا ہے اور حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔جب کہ پاکستان تحریک انصاف کی کابینہ بہت اچھی ہے اور بہترین کام بھی کر رہی ہے لیکن خراب معاشی حالات کی وجہ سے اچھے کام بھی چھپ جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

جہانگیر ترین سے سوال کیا گیا کہ کیا عثمان بزدار 5 سال پورے کریں گے تو انہوں نے جواب دیا کہ انشاءاللہ۔ہماری کوشش ہے کہ ہم نیا پاکستان بنائیں ابھی ہمیں صرف آٹھ ماہ ہوئے ہیں جب کہ چار سال اور دو ماہ ابھی بھی موجود ہیں۔ سینئر صحافی کامران خان نے جہانگیر ترین سے سوال کیا کہ جب آپ کوئی سرکاری عہدہ یا وزارت نہیں رکھتے تو پھر میٹنگ یا اجلاسوں میں کیوں شرکت کرتے ہیں۔

اس پر جہانگیر ترین نے بتایا کہ ضروری نہیں جس بندے کے پاس عہدہ ہو وہی جا سکتا ہے میں پارٹی کا ورکر ہوں اور پاکستانی شہری ہوں اور ملک و قوم کے لیے کچھ کرنا چاہتا ہوں لہٰذا میں وزیراعظم صاحب کو مشورہ دے سکتا ہوں۔ جب تک خان صاحب کو میری ضرورت ہے میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں اور اس پر مجھے کسی کی باتوں ک کوئی اثر نہیں ہوتا۔ کامران خان نے شاہ محمود قریشیکے ساتھ ان کی نوک جھونک کا ذکر کیا تو جہانگیر ترین کاکہنا تھا کہ پارٹی کے اکثر لوگ اس چپقلش کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ میں خود ہمہ وقت صلح کرنے کے لیے تیار ہوں۔ پارٹی کے اندر کا ماحول کافی حد تک نارمل ہو چکا ہے امید ہے جلد ہی تعلقات میں بہتری آجائے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات