Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار خاموش کیوں ہیں؟

وزیراعلیٰ پنجاب نے کچھ لوگوں سے ہاتھ ملا لیا ہے۔ معروف صحافی نے خبر دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 24 مئی 2019 15:25

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار خاموش کیوں ہیں؟
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 مئی 2019ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار سعید قاضی نے کہا کہ عثمان بزدار کے حوالے سے چوہدری غلام حسین نے ایک اندر کی خبر دی ہے۔ اکثر پروگرامز میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پر اکثر تنقید کی جاتی ہے، میں اکثر سوچتا ہوں کہ وزیراعلیٰ پنجاب کیوں ایک طرف بیٹھے ہوئے ہیں اور کچھ نہیں کر رہے؟ لیکن اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ وہ لوگ جو کل تک مریم نواز اور مسلم لیگ ن کے میڈیا سیل میں کام کر رہے تھے۔

وہ لوگ جو نواز شریف اور شہباز شریف کے میڈیا سیل میں بیٹھ کر عمران خان اور فوج کے خلاف اخلاق سے گری ہوئی مہم چلا رہے تھے، ان لوگوں کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ وہ لوگ اب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے مشیروں میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سعید قاضی نے کہا کہ ایسے لوگوں کی واقعی چاندی ہے کیونکہ یہ لوگ اقتدار بدلنے کے بعد حکومت میں ہونے والی جماعت کے ساتھ شامل ہو جاتے ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے پر وزیراعظم عمران خان کو اکثر تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن وزیراعظم عمران خان ہمیشہ ہی وزیراعلیٰ پنجاب کی حمایت میں ڈٹے رہے اور ان کو سیاست کا وسیم اکرم قرار دیا ۔ عثمان بزدار کو ان کی ناقص کارکردگی پر بھی ہدف تنقید بنایا جاتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی سادگی کی اکثر اوقات تعریفیں کرتے بھی نظر آئے لیکن وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی سادگی کا پول کئی مرتبہ ان کے شاہانہ پروٹوکول کی وجہ سے کھُل چکا ہے۔

تاہم اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ ماضی میں عمران خان اور مسلح افواج کے خلاف تحاریک اور مہم چلانے والے اور مریم نوازاور مسلم لیگ ن کی میڈیا ٹیم کا حصہ رہنے والے لوگوں میں سے کچھ لوگ وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیروں میں شامل ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات