چین کے دریا میں کشتی ڈوب گئی ، 10افراد ہلاک،آٹھ لاپتہ ،11کو بچالیاگیا

لاپتہ افرادکی تلاش کا سلسلہ جاری، پولیس نے ڈوبنے والی کشتی کے کیپٹن کو گرفتار کر لیا

جمعہ 24 مئی 2019 16:13

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2019ء) چین کے جنوب مغربی حصے کے ایک دریا میں ایک کشتی کی غرقابی سے کم از کم دس افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے جب کہ آٹھ دیگر لاپتہ ہیں۔ مقامی انتظامیہ لاپتہ افراد کی تلاش کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ کشتی چینی صوبے گوئڑو کے ایک گاؤں کے قریب سے گزرنے والے دریا میں غرق ہوئی۔ کشتی کے ڈوبنے کے بعد گیارہ افراد کو زندہ بچا لیا گیا تھا۔

پولیس نے ڈوبنے والی کشتی کے کیپٹن کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

چینی دریاؤں میں نقل و حمل کے لیے عام لوگوں کا بڑی کشتیوں پر سفر کرنا ایک معمول ہے۔چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق ملک کے جنوب مغربی حصے کے ایک دریا میں ایک کشتی کی غرقابی سے کم از کم دس افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے جب کہ آٹھ دیگر لاپتہ ہیں۔ مقامی انتظامیہ لاپتہ افراد کی تلاش کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ کشتی چینی صوبے گوئڑو کے ایک گاؤں کے قریب سے گزرنے والے دریا میں غرق ہوئی۔ کشتی کے ڈوبنے کے بعد گیارہ افراد کو زندہ بچا لیا گیا تھا۔ پولیس نے ڈوبنے والی کشتی کے کیپٹن کو گرفتار کر لیا ہے۔ چینی دریاؤں میں نقل و حمل کے لیے عام لوگوں کا بڑی کشتیوں پر سفر کرنا ایک معمول ہے۔