شہباز شریف کی کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد کی رحمانیہ مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے کی شدید مذمت

رمضان المبارک میں جمعہ کے دوران اللہ کے گھر میں خون ریزی کرنے والے مسلمان نہیں ہو سکتے، شہباز شریف

جمعہ 24 مئی 2019 16:35

شہباز شریف کی کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد کی رحمانیہ مسجد میں نماز جمعہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد کی رحمانیہ مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ رمضان المبارک میں جمعہ کے دوران اللہ کے گھر میں خون ریزی کرنے والے مسلمان نہیں ہو سکتے۔ انہوںنے کہاکہ متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کے واقعات میں مسلسل اضافہ انتہائی تشویشناک ہے۔ انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کا عفریت ایک مرتبہ پھر سر اٹھا رہا ہے ہے۔ انہوںنے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی سستی، لاپرواہی اور عاقبت نا اندیشی مجرمانہ غفلت کی انتہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت معاملے کو سنجیدہ لیتے ہوئے فی الفور پارلیمان کو اعتماد میں لے۔ انہوںنے کہاکہ اللہ تعالی مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے ۔آمین۔