پاکستانی خاتون اسماء ظہیرنے آئی بی ایم کا اعلیٰ ترین ایوارڈ حاصل کر لیا

پاکستانی خاتون کمپیوٹر سائنٹسٹ اسماء ظہیر کمپیوٹر کی عالمی کمپنی آئی بی ایم کا اعلیٰ ترین ایوارڈ ”بیسٹ آف آئی بی ایم 2019“ حاصل کرنے والی پہلی دنیا کی پاکستانی خاتون بن گئیں

جمعہ 24 مئی 2019 16:16

پاکستانی خاتون اسماء ظہیرنے آئی بی ایم کا اعلیٰ ترین ایوارڈ حاصل کر ..
 لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2019ء) پاکستانی خاتون کمپیوٹر سائنٹسٹ اسماء ظہیر کمپیوٹر کی عالمی کمپنی آئی بی ایم کا اعلیٰ ترین ایوارڈ ”بیسٹ آف آئی بی ایم 2019“ حاصل کرنے والی پہلی دنیا کی پاکستانی خاتون بن گئیں۔

آئی بی ایم نے اس ایوارڈ کیلئے پوری دنیا سے اپنے ایک ہزار کمپیوٹر ماہرین کو منتخب کیا جبکہ پاکستان سے یہ اعزاز اسماء ظہیر کو ملا۔

(جاری ہے)



انہیں یہ ایوارڈ پندرہ مئی کو بالی انڈونیشیا میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں دیا گیا جس میں آئی بی ایم نے پوری دنیا میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اپنے کمپیوٹر ماہرین کو مدعو کیا تھا۔

تقریب کی صدارت چیئرمین آئی بی ایم جینی رومیٹی نے کی۔دلچسپ امر یہ ہے کہ پاکستان کو پہلی مرتبہ مقابلے میں شامل کیا گیا تھا اورپاکستان نے پہلے ہی سال یہ اعزاز اپنے نام کر لیا۔



اسماء ظہیر پنجاب یونیورسٹی اور فاسٹ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس کی تعلیم حاصل کر چکی ہیں۔ وہ 2013ء سے آئی بی ایم سے منسلک ہیں اور اس وقت سینئرکنسلٹنٹ آئی بی ایم پاکستان کے عہدے پر کام کر رہی ہیں۔