لاہور میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

حضرت علیؓ کے یوم شہادت پر 27مئی بروز پیر کو عام تعطیل ہو گی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 24 مئی 2019 16:26

لاہور میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24مئی 2019ء) لاہور میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے حضرت علیؓ کے یوم شہادت پر 27مئی بروز پیر کو مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں 27مئی کو تمام سکول اور دفاتر بند رہیں گے۔جب کہ دوسری جانب یوم شہادت حضرت علی ؓکے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ،شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،ضلع بھر کے مختلف مقامات پر سرچ آپریشن بھی کیے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصورعبدالغفارقیصرانی نے کہا کہ کہ21رمضان المبارک پر ضلع بھر میں یوم شہادت علی ؓ کے موقع پر نکلنے والے تمام جلوس اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے محر م الحرام والے سکیورٹی ایس او پی پر عملد رآمد کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ یوم شہادت علیؓ کے سلسلہ میں ضلع بھر میں18سے 23رمضان المبارک کے دوران 8جلوس اور 11مجالس کے پروگرام منعقد ہوں گے جن کی فول پروف سکیورٹی کیلئی600سے زائد پولیس افسران و اہلکاران ڈیوٹی سرانجا م دیںگے اور شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کی خاطر دستیاب کو تمام وسائل کو برائے کار لایا جائے گا کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، ڈی پی اوقصور نے کہا کہ اسلام محبت ،رواداری،اتفاق ،اتحاد اور اخوت و یگانگت کا سبق دیتا ہے اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم با ہمی جھگڑوں اور مذہبی منافرت پھیلانے والوں کی شر سے محفوظ رہیں اور اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں تمام مکاتب فکر کے علماء رمضان المبارک کے موقع پر اتحا دبین المسلمین کا د رس دیں۔